اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب فاقہ کشی پر مجبور

ٹماٹر 200روپے کلو،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی500فیصد اضافہ ،لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) حکومت پاکستان کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ٹماٹر 200روپے کلو،دیگر اشیا میں بھی500فیصد اضافہ ،لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ٹماٹر 200روپے کلو جبکہ دیگر اشیا میں 500فیصد اضافہ ہونے کے بعد چینی110روپے کلو،آٹا 90روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، عوام کی مہنگائی کے باعث چیخیں نکل گئی ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق اس وقت 45%لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں جبکہ 25%کے گھروں میں 2وقت چولہا جلتا ہے اور بڑی کمسری کی طرح اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں 15%کے گھروں میں 3وقت کی روٹی پکتی ہے جبکہ سروے کے مطابق اگر مہنگائی پر آئندہ 2ماہ تک کنٹرول نہ کیا گیا تو غربت سے تنگ آکر لوگ اپنے گردے ،خون فروخت کرنے کے علاوہ خودکشی کرنے پر بھی مجبور ہوجائیں گے ، عوام کا سروے میں کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مہنگائی اس حد تک پہنچ گئی ہے جس سے آگے موت ہے،اگر حکومت پاکستان مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرسکتی تو وہ مستعفی ہوجائے کیونکہ حکومت پاکستان کے پاس اپنی عیاشیوں کیلئے وافر فنڈز موجود ہیں ، ٹی اے ڈی اے حاصل کررہے ہیں ان کیلئے پانی بھی باہر سے آتا ہے ، وہاں عوام کو ایک پیسے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی ،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر رحم کھائیں اور اپنی کابینہ کے ساتھ مستعفی ہوجائیں ۔