مسلم لیگ(ن)کے قائدین جلسہ میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 20:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین جلسہ میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مریم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، میاں جاوید لطیف، نواب ثنا اللہ زہری و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی کوئٹہ پہنچنے پر ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل (ریٹائرڈ )عبدالقادر بلوچ، جمال شاہ کاکڑ، رحیم کاکڑ، راحیلہ حمید درانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر حامد اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، جمعیت علمائے اسلام کے حاجی عین اللہ شمس اوردیگر نے استقبال کیا۔