نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں، صدر شی جن پنگ

چینی عوام مسائل پیدا کرنے کے دلدادہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی مشکل وقت کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں،بیان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں، چینی عوام مسائل پیدا کرنے کے دلدادہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی مشکل وقت کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں سن1950 سے 1953تک لڑی جانے والی جزیرہ نما کوریا کی جنگ میں 'فتح کی سترہویں برسی منائی گئی۔

اس موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے ملکی عسکری قوت سے متعلق ایک طویل تقریر کی۔ اس تقریر میں حب الوطنی کے روایتی احساسات اور جذبات کو بھی سمویا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر شی کی تقریر میں بظاہر اپنی فوجی قوت کا بیان کیا جا رہا تھا لیکن ان کے دماغ میں امریکا موجود تھا۔کوریائی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ستر سال پہلے کی جنگ اس کا اظہار تھا کہ ان کی قوم ملک کے قریب پہنچتی کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہو گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چین ایک بڑی قوت کا ملک ہے اور اسے امریکی دھمکیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔ منعقد ہونے والی تقریب میں صدر شی نے امریکا کا نام لیے بغیر مگر امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریائی جنگ کے تاریخی نظائر و نتائج کو ملکی عوام اور بین الاقوامی سامعین کے لیے پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے دور میں بھی یک طرفیت اور اتحادیوں کے بغیر خارجہ تعلقات استوار کرنے، ملکی صنعتی پیداوار کو بیرونی سرمائے سے محفوظ رکھنے اور اپنی انتہائی برتری کے زعم میں مبتلا ہونا دیکھا جا رہا ہے۔

تقریر کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ چینی عوام مسائل پیدا کرنے کے دلدادہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی مشکل وقت کا سامنا کرنے سے گبھراتے ہیں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ چینی لوگ اور حکومت بیکار نہیں رہتی اور یہ ہمہ وقت اپنی جغرافیائی خود مختاری پر نگاہ رکھے ہوئے ہے تا کہ کوئی اسے نقصان اپہنچانے کی کوشش میں تو نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :