سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں نے عوام کو باہر نکلنے پرمجبور کردیاہے ،مولانا فضل الرحمن

مہنگائی سے عوام کی چیخ وپکار آسمان کوچھور ہی ہے لیکن حکمران بہرے ہونے کے ساتھ دل بھی مردہ ہے سلیکٹڈ حکومت کی دو سالہ نا اہلی اور ناکامی ہواضح ہوچکی مزید قوم پر نااہل ٹولے کو مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں ، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:54

سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں نے عوام کو باہر نکلنے پرمجبور ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان جمہوری تحریک کے مرکزی صدر وجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں نے عوام کو باہر نکلنے پرمجبور کردیاہے ،مہنگائی سے عوام کی چیخ وپکار آسمان کوچھور ہی ہے لیکن حکمران بہرے ہونے کے ساتھ دل بھی مردہ ہے ،سلیکٹڈ حکومت کی دو سالہ نا اہلی اور ناکامی ہواضح ہوچکی مزید قوم پر نااہل ٹولے کو مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری ،صوبائی امیر مولاناعبدالواسع،جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نااہل حکومت کی دو سالہ نا اہلی اور ناکامی ہواضح ہوچکی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کو قوم پر مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں ہے آج زندگی کے ہرشعبے سے وابستہ شخص کی چیخ وپکار آسمان کوچھو رہاہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران بہرے اور ان کے دل مردہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نہ تو عوام کی مہنگائی کی وجہ سے آہ وبکاہ سنائی دے رہی ہے اور نہ ہی عوام کا کوئی پرواہ ہے ،انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کی عوام میں شعور کی ہوا چل پڑی ہے جو تھمے گی نہیں بلکہ یہ لہریں ساحل سمندر سے ٹکرا کر ہی دم لے گی ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کاجلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا، ہم پہلے بھی کوئٹہ میں کامیاب ملین مارچ کرچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے جلسے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد تھی جلسے کی تاریخ تبدیلی کی وجوہات تھی حکمرانوں کی پی ڈی ایم دراڑیں دالنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی ،انہوں نے کہاکہ کوئی تھریٹس نہیں جلسہ کو سیکورٹی کی فراہمی حکومت وقت کی ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام باہر نکلنے پرمجبور ہیں ،عوام روزگار دینے کی بجائے عوام کو روزگار سے محروم کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ۔