Live Updates

شیخ رشید جیسا آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے ‘ رانا ثنا اللہ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:00

شیخ رشید جیسا آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے ‘ رانا ثنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا ہے ،کبھی یہ شخص نیب کا ترجمان بنتا ہے اورکبھی اداروں اور کبھی حکومت کا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کی ڈرامے بازی کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے ،حکومت خود تو متنازعہ ہے ،یہ اداروں کو بھی متنازعہ کرنے کی گھنائونی سازش کررہی ہے ،شیخ رشید جیسا آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے ،عمران نیازی نے اس کو رکھا ہی مغلظات اور فضولیات بکنے کیلئے ہے ،اس کی باتوں کو نہ تحریک انصاف سنجیدہ لیتی ہے اور نہ عوام ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے ،یہ کرائے کا ترجمان ہر روز دہشتگردی کی دھمکیاں دے رہا ہے،کراچی واقعے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل کا پارٹ ٹو ہے ،عمران نیازی اور اس کے خوشامدی ترجمانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،شیخ رشید جیسا کم ظرف شخص عورت کی عزت اور احترام کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات