راجا محمد ظفرالحق کی میاں اسلم سے ان کے بڑے بھا ئی کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:27

راجا محمد ظفرالحق کی میاں اسلم سے ان کے بڑے بھا ئی کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین اور موئتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجا محمد ظفر الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر‘ سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم سے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد صادق کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور مرحوم کو ان کی دینی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا‘ اور کہا کہ ڈاکٹر محمد صادق کا انتقال ان کے خاندان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ‘ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا ظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاء کی۔