بھارتی لابی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کو استعمال کر رہی ہے‘راجہ یاسر ہمایوں

قومی اداروں کے کے خلاف نوازشریف کے بیانیے کو بھارتی میڈیا سپانسر کر رہا ہے‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہاہے کہ اپوزیشن ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے،بھارتی لابی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کو استعمال کر رہی ہے، قومی اداروں کے کے خلاف نوازشریف کے بیانیے کو بھارتی میڈیا سپانسر کر رہا ہے، بلوچ طلبہ کے نام پر مریم صفدر نے صوبائیت کو ہوا دینے کی ناکام کو شش کی،عمران خان کی بہترین حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے خفیہ ایجنڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کے خفیہ عزائم کو عوام کے سامنے رکھنا وقت کاتقاضا ہی- حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مہم انڈین لابی چلا رہی ہے اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ نوازشریف کے اہم دفاعی اداروں کے خلاف بیانیہ کو انڈین میڈیا پر بھرپور پزیرائی مل رہی ہیاور مودی حکومت اس جھوٹے پروپگنڈے کو پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر استعمال کر رہی ہی. راجہ یاسر ہمایوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں حسین حقانی نیٹ ورک کے لوگ عمران خان کے خلاف متحرک ہیںاور وہ ہر قیمت پر موجودہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس مقصد کے لیے مسلم لیگ ن اور چند دوسرے شرپسند عناصر ان کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ کورونا کے دنوں میں حسین حقانی لابی پاکستان میں لاک ڈاؤن لگوا کر معشیت تباہ کرنا چاہتی تھی- مگر اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کی بہترین حکمت عملی سے آج کورونا پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور جلد اس کا پاکستان سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا-راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ آج ملک دشمن طاقتوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان کیسے بچ گیا- وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے تھے۔

مگر عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے زریعے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیااور کرونا کو شکست دی اور ملکی اکا نومی کو بھی ڈوبنے سے بچا لیا۔راجہ یاسر ہمایوں نے مزیدکہا کہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج اپوزیشن ملک دشمنوں سے ملکر قومی اداروں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں- نواز شریف بھی باہر بیٹھ کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں.مریم صفدر نے بلوچ طلبا کے ایشو پر صوبائیت کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے - اس نے اپنے چچا کی طرح شو بازی کی اوربلوچ طلبہ کو پنجاب کے خلاف بھڑکانے کی مذموم کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئیں۔

راجہ یاسر ہمایوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک عظیم الشان سلطنت بن کر ابھرے گا۔