شہر قائد کی تاریخ کے سب سے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
ترکی کے تعاون سے کراچی میں ٹرام سروس کی بحالی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ٹرام میٹروپول کے علاقے سے آئی آئی چندریگر روڈ تک چلے گی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی
محمد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:45
(جاری ہے)
ترکی کی مدد سے میٹرو پول کے علاقے سے آئی آئی چندریگرروڈ تک ٹرام چلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ ترکی نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے کیلئے بھی تعاون پر تیار ہے۔ صوبائی حکومت کے حکام کا کہنا ہے ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی،کراچی کو پھر استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے کھربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت کراچی میں سرکلر ریلوے سمیت دیگر کئی جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلانات کراچی کے عوام کی جانب سے مسلسل آواز بلند کیے جانے کے بعد کیے گئے۔ ملک کا معاشی حب ہونے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کی حیثیت رکھنے کے باوجود کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے۔ شہر میں حکومت کی جانب سے کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلائی جاتی۔ 12 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان 12 سالوں کے دوران کراچی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایک بھی سرکاری بس نہیں چلائی۔ شہر کا واحد ماس ٹرانزٹ منصوبہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے، تاہم کئی برس سے زیر تعمیر یہ منصوبہ بھی اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.