ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے محمد رضوان موزوں امیدوار ہیں، رمیز راجہ
بابر اعظم کو اس وقت ون ڈے اور ٹی20 کپتان کی ذمے داریوں پر توجہ دینی چاہیے ، سابق کپتان
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں محمد رضوان، اظہر کے موزوں متبادل ہوں گے کیونکہ ان میں ٹیم کی قیادت کی صلاحیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت ون ڈے اور ٹی20 کپتان کی ذمے داریوں پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ تینوں فارمیٹ میں قیادت سے ان پر بوجھ پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ بابر ہمارے اسٹار ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ثابت کیا ہے البتہ ان کے لیے قیادت کی ذمے داری نئی ہے، ابھی انہیں ٹی20 اور ون ڈے کپتان کی حیثیت سے بھی کافی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور جارحانہ سوچ اپنانے کے ساتھ ساتھ تحمل مزاجی کی بھی ضرورت ہے۔معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ شان مسعود کا نام بھی مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے زیر گردش ہے تاہم پہلے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل کرنا ہوگی، انہوں نے اس سال انگلینڈ میں سنچری اسکور کی تاہم پھر کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے، انہیں مستقبل میں اس عہدے کے لیے ضرور زیر غور لایا جا سکتا ہے ، فی الحال انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ٹی20 میچوں میں مصباح کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بلے باز نے کہا کہ اس فارمیٹ میں بہتر نتائج کے لیے پاکستان کو علیحدہ کوچ کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر کی طرح مصباح بھی بہترین انسان ہیں جنہوں نے مکمل جذبے سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کی تاہم ان کی چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے پر تقرری کے بعد میں نے اعتراض کیا تھا کہ انہیں بہت سارے عہدے سونپ دیے گئے ہیں اور ان کے پاس ان ذمے داریوں کو نبھانے کا تجربہ بھی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ خوش آئند امر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.