آزاد کشمیر کے لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پوری ریاست کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہو جاتا،سردار عتیق احمد خان
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:57
(جاری ہے)
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ریاست کشمیر فطری، تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی، دینی اور معاشی اعتبار سے پاکستان کا حصہ ہے اس میں کوئی دوہرائے نہیں ہے، کشمیری آج بھی الحاق پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، وہاں پر شہدا کو سبزہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا جاتا ہے اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں، آزادی سے پہلے بھی کشمیریوں کا کاروبار اور رشتے ناطے پاکستان کے ساتھ تھے، یہی وجہ ہے کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنے موقف پر قائم ہیں اور مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہاپسند مودی حکومت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے وہاں پر 10 لاکھ مسلح فوج تعینات کی ہوئی ہے لیکن وہ بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کی حق خودارادیت تحریک کو نہیں روک سکے گا اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہے، سری نگر بھارتی فوجی بستی میں تبدیل ہو چکا ہے، کئی لاکھ ہندوں کو ڈومیسائل جاری ہو چکے ہیں، استصواب رائے ہوا تو دنیا دیکھ لے گی کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سردار عتیق احمد نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا جنگی جرم میں آتا ہے، بھارت کے گزشتہ سال 5 اگست کو اٹھائے گئے غیرقانونی اقدامات کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی دو تین مرتبہ کہا ہے کہ بھارت علاقوں کی ساخت اور حیثیت کو تقسیم نہیں کر سکتا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.