کوئٹہ جلسے سے ایک روز قبل ن لیگ میں بھونچال
84 میں سے 46 اراکین قومی اسمبلی کی بغاوت، لیگی رہنماوں نے مریم نواز کیخلاف آواز بلند کر دی
محمد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 23:34
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لیگی اراکین اسمبلی، بشمول سینئر رہنماوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر لندن سے ہی پارٹ چلانی ہے تو پھر ہمارا کردار بھی واضح کیا جائے۔
اجلاس کے دوران لیگی رہنماوں اور اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے یکطرفہ فیصلوں پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماوں کو جواب دیا کہ مریم نواز اپنے والد قائد ن لیگ نواز شریف سے ہدایات لے کر فیصلے کرتی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے اندر اب نواز شریف اور شہباز شریف گروپس کی تقسیم واضح ہوگئی ہے۔ ن لیگ کے بیشتر رہنما نواز شریف کے فوج مخالف بیانیہ سے خوش نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی سب کرنا ہے تو پھر یا تو میاں صاحب خود پاکستان واپس آئیں، یا پھر ہم سب کو لندن بلا لیں۔ اس بیانیہ کا پاکستان میں رہتے ہوئے بوجھ اٹھانا ممکن نہیں ہے۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی پیش گوئی کر چکے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ تقسیم کا شکار ہوگی، ن میں سے ش نکل جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.