سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا

مملکت میں 25 اکتوبر کو جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں 20 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی اتوار 25 اکتوبر 2020 00:43

سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک اور نیا کرنسی نوٹ متعارف کر وا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے امیر ترین ممالک جی 20 تنظیم کی صدارت مل گئی ہے۔ اسی لیے مملکت میں 25 اکتوبر کو جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں 20 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹ پر تین جہتوں میں جی ٹوئنٹی سیکریٹریٹ کا لوگو چھاپہ گیا ہے جبکہ نوٹ کی پشت پر دنیا کا نقشہ شائع کیا گیا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل رکن ملکوں کو مختلف رنگوں سے نمایاں کیا گیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ لین دین کے استعمال کیلئے کل بروز اتوار سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں ماہ کے آغاز میں ہی ایک اور نیا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے پلاسٹک سے بنے 5 ریال کے نوٹ جاری کیے تھے۔ نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن میں سکیورٹی خصوصیات موجود ہیں اور یہ زیادہ عرصے کے لیے قابل استعمال ہیں۔ ۔نئے پلاسٹک کے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی، اس میں سکیورٹی علامات کے علاوہ ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں۔علاوہ ازیں کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں اس کی لاگت بھی خاطر خواہ کم ہے۔