پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور تمام تر سیکورٹی فراہم کی گئی ہے،لیاقت شاہوانی

2کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے، محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر 90 روز کے لئے پابندی عائد ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

1 کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں صوبائی حکومت نے قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور تمام تر سیکورٹی فراہم کی ہے کوئٹہ میں آج دفعہ 144 نافذ ہوگی بلکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر 90 روز کے لئے پابندی عائد ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں بلکہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ پہنچنے والے قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اس کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ مقامی ہوٹل جس میں پی ڈی ایم کے قائدین مقیم ہیں انہیں مکمل طورپر کارڈن آف کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر آج کے لئے پابندی عائد ہو گی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر 90 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی اور مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر پابندی ہے ۔