)طعوامی نیشنل پارٹی کی محسن داوڑ کے ساتھ نارواطرز عمل کی بھر پور مذمت ،اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کردیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

ذ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ عام میں شرکت کرنے کوئٹہ ائر پورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ پر سیکورٹی حکام نے انہیں پانچ گھنٹے روکے رکھا گیا پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ائر پورٹ سے باہر اجازت نہ ملنے پر پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ائر پورٹ پرہی سے اعلی حکام صوبائی وزیر داخلہ سیکرٹری داخلہ و دیگر کے ساتھ رات گئے تک رابطے میں رہے امیر حیدر خان ہوتی میاں افتخار حسین کی ائر پورٹ پر دھرنے کے شرکا سے خطاب رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جلسہ میں شرکت سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا دھرنے کی شرکا کا پارٹی رہنماں کو ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں اس نارواطرز عمل کی بھر پور مذمت اور اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا گیا پارٹی کارکنوں کو اج ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی ہدایت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیٹر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو کوئٹہ ائر پورٹ پر پارٹی کی صوبائی و مرکزی رہنماں نے انکااستقبال کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کو ائر پورٹ سے باہر جانے نہ دینے کی وجہ سے پارٹی کی صوبائی ومرکزی قیادت مسلسل پانچ گھنٹے ان کے ساتھ رہے عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ائر پورٹ سے اعلی حکام صوبائی وزیر داخلہ و صوبائی سیکرٹری داخلہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے اس دوران مرکزی سنئیر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے دہرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسے ناروا طرز عمل غیر آئینی غیر انسانی سلوک قرار دیا گیا انہوں نے کہاکہ جب کراچی میں محسن داوڑ نے شرکت کی تو کوئٹہ جلسے میں شرکت کرنے میں کیا قباحت ہے جان بوجھ کر پشتونوں کے جذبات کو ابھارا جارہاہے ہم اس عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے دہرنے کی شرکا کو ہر تعاون کا یقین دلایا بعدازاں دہرنے کے شرکا نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کا ساتھ دینے پر شکریہ اداکیا دریں اثناباچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پارٹی کارکنوں پشتون ایس ایف اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے سلیکٹڈ حکمران اور ان کے ظالمانہ پالیسیوں کے بر خلاف بھر پور آواز اٹھائیں اور جمہوری سیاسی قوتوں کے سنگ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی آزاد اور خودمختار عدلیہ ومیڈیا کے قیام کیلئے نااہل حکمرانوں کے خلاف اوازحق بلند کرنے میں ماضی کی مانند صف اول کارہنماکردار ادا کریں۔