نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ‘امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا یوتھ کنونشن سے خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 01:55

․ اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2020ء) : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کو ان کا حق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے ، نوجوانوں کا حق ہے کہ انہیں اچھی تعلیم ، روزگار اور اقتدار کے یوانوں میں پہنچنے کے مواقع ملیں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو ایوان قائد ایف 9 پارک اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن سے جے آئی یوتھ کے صدر زبیر احمد گوندل ، شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور جے آئی یوتھ شمالی پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کی یوتھ جماعت اسلامی کے ساتھ ہے نوجوان ملک میں شاندار اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ بنیں گے۔