وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پہلے ہی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا گیا
لاہور کے جین مندر کے قریب اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اورنج لائن میٹرو کے آغاز کی خوشی میں جشن کا سماں، کارکنان کی نعرے بازی جاری
شہریار عباسی اتوار 25 اکتوبر 2020 11:54
(جاری ہے)
اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقد تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق، خواجہ عمران نذیر ،عطااللہ تارڑ، پرویز ملک اوردیگر شریک ہیں۔
سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف رات بھر وزیراعظم کے خواب میں آتے ہیں۔ پہلے میں وزیراعظم کےخواب میں آتا تھا اب نواز شریف ان کے خواب میں آتے ہیں، وزیراعظم کی سوچ محدود ہے،کبھی بھنگ کی بات کرتے ہیں تو کبھی مرغوں کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں ، حکومت سے کب جان چھڑاؤ گے ، اب جان چھڑاناہوگی۔ حکومت نے سوچا تھا اورنج ٹرین کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں دیں گے۔ لیکن یہ ان کی بھول ہے، اورنج لائن منصوبہ شریف برادران کا لاہور کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا تحفہ لاہور کو دینے والے میاں شہباز شریف آج جیل میں ہیں، اورنج لائن کے منصوبے کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والا احد چیمہ اس وقت کیمپ جیل میں ہے۔ شہباز شریف کا جرم صرف صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو اورنج لائن کے افتتاح پر ہمارا جشن برداشت نہیں ہو رہا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.