سکھر ،پولیس کی کاررورائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (طارق گیدڑ گروپ) کے 2 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اندھا دٴْھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہوگئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی سکھر اور گارڈن کراچی نے مشترکہ کارروائی کی، ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ہلاک دہشت گردوں سے 2 پستول، بال بیرنگ، ایک کلو بارودی مواد،موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔