سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں چسپاںپوسٹرز میںکشمیریوںسی27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگرسمیت مختلف علاقوں میںایک بار پھر پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ1947ء میں بھارتی فوج کی طرف سے ریاست پرجابرانہ قبضے کے خلاف بطور احتجاج 27 اکتوبرکو یوم سیاہ منائیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر جموںوکشمیر پیپلز لیگ کی طرف سے چسپاں کئے گئے ہیں۔

جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سرفراز احمد خان اور کوآرڈینیٹر شیخ نذیر احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیری 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں گے کیونکہ بھارتی فوجیوں نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اورکشمیریوں کی امنگوں کے برعکس علاقے پر قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں امن اور سیاسی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہذا اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری آزادی کے جائز مقصدکے لئے قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔ انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں۔