وزیراعظم آزادکشمیر 29 اکتوبر کو وادی لیپہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر 29 اکتوبر کو وادی لیپہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیراعظم نو تعمیر شدہ کپہ بنہ مولہ ہائیڈل پاور اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد لیپہ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن سید مختار احمد گیلانی کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم زیر تعمیر ریشاں لیپہ روڈ کا معائینہ کرنے کے علاوہ بزرگ مسلم لیگی راہنما ملک منور اعوان مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی بھی کریں گے جب کہ شام کو واپس مظفرآباد روانہ ہوں گے۔