مظفرآباد میں 15سال بعد معیاری تعلیمی ادارے کا پھر سے احیا،اورینٹل کالج نے دوبارہ بحالی کے بعد مثالی ڈگری پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) دارالحکومت مظفرآباد میں 15سال بعد معیاری تعلیمی ادارے کا پھر سے احیا،اورینٹل کالج نے دوبارہ بحالی کے بعد مثالی ڈگری پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،2005ء کے زلزلہ سے قبل اورینٹل کالج دارالحکومت مظفرآباد میں شاندار تعلیمی نتائج اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کر نے کے باعث اپنی مثال آپ تھا،اس ادارہ کو آزادکشمیر کے ممتاز ماہرین تعلیم کی سرپرستی حاصل تھی جس کی وجہ سے اس ادارہ نے اپنے قیام کے ساتھ ہی ریاست بھرمیں صف اول کی پوزیشن حاصل کر لی تھی،زلزلہ کے بعد تباہی و بربادی کے باعث اس کی بحالی کی طرف توجہ نہ دی جا سکی تھی،2020ء کے نئے تعلیمی سیشن سے ادارہ نے پھر سے داخلے شروع کر دیے ہیں ،اب کی بار ادارہ نے قانون،بی ایڈ ،ایم ایڈ کے ساتھ اے ڈی آرٹس و سائنس ،بی ایس انگریزی و ایجوکیشن کے ڈگری پروگرامز شروع کیے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالج کو انہی ممتاز ماہرین تعلیم کی سرپرستی حاصل ہے جنھوں نے اس ادارہ کی بنیاد رکھی تھی ،کالج ایک بار پھر معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :