برطانیہ میں مرغیوں سے جنسی زیادتی، بیوی نے شوہر کو جیل کی ہوا کھلا دی

بیوی نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھی مرغیوں سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی ویڈیو بناکرعدالت میں پیش کردی

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:30

برطانیہ میں مرغیوں سے جنسی زیادتی، بیوی نے شوہر کو جیل کی ہوا کھلا دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پالتو مرغیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو اس کی بیوی نے ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بجھوا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیوی نے شوہر کی جانب سے اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھی ہوئی پالتو مرغیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

بریڈ فورڈ کی عدالت کے جج نے اس شخص کے اس اقدام کو انتہائی نچلے درجے کا اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے اس کو تین سال جیل کی سزا سنا دی۔متعلقہ شخص کی بیوی نے بھی اس گھنائونے فعل میں شوہر کی مدد کرنے کا اعتراف کیا لیکن اس خاتون نے عدالت کو اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے ثبوت بھی پیش کیے جس کے باعث وہ سزا سے بچ گئی۔یہ جرم اس وقت منظر عام پر آئے جب نیشنل کرائم ایجنسی نے یارک شائر کے علاقے بریڈ فورڈ کے علاقے گریٹ ہارٹن میں ایک گھر پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹیلی جنس بنیاد پر چھاپہ مارا۔

متعلقہ عنوان :