تھائی لینڈ میں جمہوریت نوازوں کی طرف سے مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع

مظاہرین ملک میں بادشاہت کے حوالے سے اصلاحات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں،غیرملکی میڈیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:30

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) تھائی لینڈ میں جمہوریت نواز رہنمائوں نے وزیر اعظم پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے شروع ہوگئے اور یہ سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہے گا۔ پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے ختم ہو گئی ہے۔مظاہرین ملک میں بادشاہت کے حوالے سے اصلاحات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔