موسم کی تبدیلی کے بعد جرمنی میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

اتوار 25 اکتوبر 2020 15:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) جرمنی اور یورپ میں موسم گرما کا وقت گزشتہ شب رات تین بجے ختم ہو گیا اور گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر کے سینٹرل یورپین ٹائم یا سی ای ٹی پر واپس کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح گزشتہ شب ایک گھنٹہ طویل رہی۔ وقت کی اس تبدیلی کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ بہت سے لوگ وقت کی تبدیلی کے اس سلسلے کو ختم کرنے کے حق میں ہیں۔ لیکن یورپی یونین اس پر کب تک عمل کرے گی یہ ابھی واضح نہیں۔