سرگودھا میں میٹروپولٹین کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم نے 33دوکانات کو سیل اور متعدد کو بھاری جرمانے کر دئیے

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں میٹروپولٹین کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم نے اندرون شہر اردو بازار میں ایکشن کرتے ہوئے 33 دوکانات کو سیل اور متعدد کو بھاری جرمانے کئے تو دیگر تاجر دوکانیں بند کر کے رفو چکر ہو گئے جنہوں نے پختہ تجاوزات کے ساتھ باہر ہزاروں روپے ماہوار کرایہ پر فٹ پاتھ قبضہ مافیا کو دے رکھے تھے خاتون آفیسر نے متنبہ کیا کہ جب تک پختہ تجاوزات سمیت اپنا سامان بلڈنگ لائن تک واپس نہیں آتا دوکانات کو ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اندرون شہر بازاروں اور پلازہ جات میں تجاوزات کی بھرپور کے خلاف میٹروپولٹین کارپوریشن نے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈآکٹر فرح مسعود کے حکم پر ایم او آر زوحا بلوچ کی قیادت میں کچہری ںازار،امین بازار ،فیصل بازار کے بعد اردو بازار میں پولیس کے ہمراہ ایکشن کیا تو دوکاندران نے مزاحمت شروع کر دی تاہم انسداد تجاوزات عملہ نے 33 دوکانات کو سیل کر کے متعدد کو جرمانے کئے تو دیگر دوکاندرا دوکانات بند کر کے رفو چکر ہو گے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پختہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ سرکاری فٹ پاتھ پر قبضہ کر کے ماہوار کرایہ پر دے رکھے ہیں جس کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا تک محال ہو چکا ہے اس آپریشن کلین انسداد تجاوزات ٹیم کی سربراہ ایم او آر زوحا بلوچ نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر صاحبہ نے تجاوزات کے خاتمہ کا ٹاسک دیا جس کی تکمیل تک آپریشن کلین اپ جاری رہے گا اور جس وقت تک تجاوزات کنندگان اپنی دوکانات کو بلڈنگ لائن میں لا کر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی نہیں بنائیں اس وقت تک دوکانات کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :