Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف نے اپنے حلقہ انتخاب میں (ن)لیگ کے عہدیداروں و کارکنوں کو تبلیغ شروع کر دی

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما وممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے اپنے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں و کارکنوں کو تبلیغ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انھون نے کہا کہ اللهتعالیٰ کے 99 ناموں سے ایک نام یا ستار ہو اور اس کا ہر وقت ورد کرنا بہت افضل ہے جبکہ سورت حجرات میں ہے کہ کسی کی غیبت نہ کرو اور نہ ہی کسی کا راز اور پردہ فاش کرو بلکہ ایسا کرنے سے اجتناب برتو تاکہ اللهآ پ پر رحم کرے۔

انھوں نے کہا کہ تمام عہدے دار و کارکن پانچ وقت کی نماز با جماعت پابندی کے ساتھ قائم کریں اور اللّٰہ تعالیٰ سے ملک و قوم کی سلامتی اور موجودہ یہودی اور ظالم حکومت سے فوری نجات کے لئے دعا کریں جبکہ مسلم لیگ ن پر جو سخت وقت اس کے خاتمہ اور میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف و دیگر مسلم لیگ ن کے راہنما مشکل میں ان کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے دعا کریں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات