لوگوں کے غم میں شریک ہونا،مصیبت میں ہاتھ بٹانااور ایثار کا جذبہ اپنانا ہی انسان کو دوسرے جانداروں سے افضل بناتا ہے،قیصر بریار

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے صدر قیصر بریار نے کہا ہے کہ انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا، لوگوں کے غم میں شریک ہونا،مصیبت میں ہاتھ بٹانااور ایثار کا جذبہ اپنانا ہی انسان کو دوسرے جانداروں سے افضل بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں خون کے عطیہ کے لیے پریشان مریضوں کی مدد کے لئے شروع کیے گئے ایثار ویلفیئر فاونڈیشن کے پراجیکٹ '' ایثار بلڈ بنک لیب'' کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے موقع پر ایک خصوصی افتتاخی اور دعائیہ تقریب کے دوران بطور مہمان خصوصی کیا۔

انہوں نے ربن کاٹ کر ایثار بلڈ بینک لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پرنائب صدر فاونڈیشن پروفیسر نبیل کھو کھر اور سرپرست فاونڈیشن حاجی طارق حسین نے فاونڈیشن کے کام کے طریقہ کار اور لیب کی ضرورت کی اہمیت اور تیاری کے مختلف مراحل اور اسکو مکمل آپریشنل کرنے کے بارے میں مہمان کوتفصیلی بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

صدر فاونڈیشن محمد صدیق حیدر نے صدر چیمبر کو فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شمولیت کی درخواست کی جس انہوں نے منظور کرلیا۔

صدر چیمبر نے لیب کی مشینری کے لیے موقع پر پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ آخر میں سرپرست پروفیسر شیخ محمد ظفر اقبال نے پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکروائی۔پروگرام میں حاجی میاں انور،رانا امجد ایڈووکیٹ،ڈاکٹر فیض احمد فیض،ڈاکٹر امتیاز تبسم، ڈاکٹر طاہر محمود بٹ،سر ذوالفقار مغل،کامران رسول، امان جاوید، عابد باجوہ، عبدالقیوم، میاں تنویر،رانا اصغر،شیخ بلال، چوہدری سبخان،زاہد عباس اور سید صفوان صاحب سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :