سیالکوٹ،پلاسٹک ٹرافیاں بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کاروائی سے کروڈوں مالیت کا سامان بچا لیا گیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پلاسٹک ٹرافیاں بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کاروائی سے کروڈوں مالیت کا سامان بچا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہحاجی پورہ روڈ پر واقع فیصل بینک کے ساتھ گلی میں پلاسٹک کی ٹرافیاں بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے اندر موجود مشینوں، کیمیکل اور تیار مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرریسکیو1122کا عملہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اافیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کے مزید آ گ پھیلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سے ہوئی جبکہ فیکٹری مالک مرزا محمد ارشد اور ان کے بیٹے ذیشان کے مطابق تقریبا 80لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارووئی سے کروڈوں مالیت کا سامان اور مشینوں کو بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :