Live Updates

کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے،حلیم عادل شیخ

عوام کو سمجھنا چاہئے ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے ،پاپا ڈیڈی بچائو موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے، پریس کانفرنس

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

�راچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے،گجرانوالا جلسے میں نواز شریف نے ہماری فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی شازش کی تھی،عوام کو سمجھنا چاہئے ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے جس کے ذریعے پاپا ڈیڈی بچائو موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوحنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ففتھ وار نہ تلوار سے لڑی جاتی ہے نہ بندوق سے یہ بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں۔ہماری پاکستان کی لیڈرشپ نہ گیدر ہے نہ بکری ہے ایک دلیر ہے عمران خان اور ہماری افواج پاکستان کی وجہ سے آج اسرائیل بھی خوفزدہ ہے جس کو ہم ماننے سے انکار کیا تھا۔

کیوں کہ آج پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔ کراچی میں آکر ایک بندر مزار قائد پر آکر چھلانگیں لگائیں تھیں۔پاکستان کی قوم زندہ ہے سب چوروں کو سمجھ چکی ہے۔صفدر صاحب ایک آپ کو غیرت ہے تو بینظیر اور بھٹو صاحب کی مزار پر جتی سمیت جاکر دیکھو۔یہ جیالے آپ کوجوتے ماریں گے۔ کراچی میں کہا گیا آئی جی اغوا ہوگیا پولیس بھی چھٹیاں لیکر چلی جارہی ہے یہ سب ففتھ وار کا حصہ تھا۔

مولانا صاحب بے روزگار ہے آج ہی مولانا کے الائونس چلا دیئے جائیں ڈیزل دیا جائے تو مولانا خاموش ہوجائیں گے۔علماء کرام ہمارے سر کے تاج ہیں یہ سیاسی مولانا نے پئسے لیکر ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔کوئٹہ میں مدارس کے آگے گاڑیاں لگی ہوئی ہے قرآن پڑھنے والے بچوں کو جلسوں میں لے کر جایا جارہا ہے۔جلسوں میں ڈانس چلائی جارہی ہے مولانا آپ کہتے تھے کہ خاتون کی حکمرانی جائز نہیں آج آپ ایک خاتون کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

کتنے بھی سرکس لگا لیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔اچکزئی غدار وطن ہے جس کے بھائی نے ایک شہری کو روند ڈالا تھا۔دوسرا سرکس کراچی کا جلسہ تھا جس جلسے میں کوئی کراچی والا نہ تھا۔ نہ اسٹیچ پر نہ جلسہ گاہ میں کراچی والے تھے اس شہر میں جہاں اردو رہنے والے ہیں پی ڈی ایم والوں نے اردو کو گالی دلوائی۔ہر علاقے کی مادری زبانیں جس کی عزت کرتے ہیں اردو ہماری قومی زبان ہے۔

ان کے جلسوں سے نہ اردو کو کچھ ہونا ہے نہ ملک کو کچھ ہونا ہے نہ حکومت کو۔لیکن یہ بھی ففتھ وار کا حصہ ہے۔آج کوئٹہ میں خطرے کا بتایا گیا لیکن پھر بھی جلسہ کر رہے ہیں۔وفاق اور مقامی حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی ہے۔بلوچستان کے حالات صحیح نہیں ہے۔مریم صاحبہ شور مچا رہی ہے ہیں کہ چادر چودیواری کا تقدس پائمال کیا گیا۔پورے پاکستان میں بکری چوری کرنے پر غریبوں کے گھروں میں پولیس گھس جاتی ہے۔

ماڈل ٹائون میں جو پولیس نے کیا مریم یہ بتائیں کیا ماڈل ٹائون میں خواتین کی عزت نہیں تھی۔ایک ماء کو سینے میں گولیاں ماری گئیں اپنے دور کو یاد کریں۔گر کوئی زبردستی کمرے میں آپ کے گھسہ تو میں بھی مزمت کرتا ہوں۔لاہور میں جب پتھر کا ڈراما رچایا گیا تو وڈیو بنائی جارہی تھی۔مریم کے پاس موبائل تھا اگر کسی نے زبردستی دروازا توڑا تو موبائل سے وڈیو کیوں نہیں بنائی۔

سب جھوٹ تھا اپنی کرپشن بچانے کے لئے اس قسم کے نان اشوز میں الجھایا جارہا ہے۔پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے کر ہے ان کو نہ این آر او ملے گا نہ چھوڑا جائے گا۔نواز شریف کو جلد گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔نواز شریف پہلے بڑا چور تھا اب غدار وطن بن چکے ہیں۔الطاف حسین کی طرح نواز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہونا چاہیے۔ن لیگ کے اراکین میں بھی بڑی پریشانی ہے۔

ن لیگ کے اراکین کے گروپ بن چکے ہیں۔عنقریب ایک بہت بڑی تبدیلی نظر آئے گے جو سندھ اور پ پ میں بھی نظر آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے جب آئی جی کلیم امام کو دھمکی تھی تب پولیس افسران کی غیرت کہاں گئی تھی۔جھوٹے آئی جی کے اغوا کے ڈرامے پر پولیس والوں نے استعیفیٰ دیا آئی جی کو کسی نے اغوا نہیں کیا سندھ حکومت نے افسران سے ملکر یہ گنہونا پلان کیا تھا بھارت میں سازش کے چرچے ہورے ہیں سینا اور پولیس لڑ گئی۔

سعید غنی کے ڈاکٹر رضوان کو گالیاں دی تھی تب پولیس افسران نے استعفیٰ کیوں نہیں دیئے۔سندھ پولیس کو کرپشن کا وائرس لگا ہوا تھا اب سیاست کا وائرس بھی لگ گیا ہے۔جنہوں نے کرپشن کی ہم ان پولیس افسران کو بے نقاب کریں گے۔جس دن وزیر اعظم لاڑکانہ آئے تھے پ پ والوں نے حملہ کیا تھا وہ ایف آئی آر تو آئی جی نے نہیں کاٹی تھی۔ یہ ایف آئی آر کس طرح کٹی گئی۔

ایس ایس آئی مغیری کو لاڑکانہ میں تزلیل کا نشانہ بنایا گیا جس کو پ پ کے جیالے نے تھانے میں مارا تھا۔انکوائری بھی اس کے خلاف کروا دی گئی وہاں کسی پولیس افسر کی غیرت کیوں نہیں جاگی سندھ پولیس مکمل سیاسی ہوچکی جس کا اسکرو فرخ بشیر کے ہاتھ میں ہے جو ایکٹنگ آئی جی بنا ہوا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک میں کرپشن کی گئی 62 کروڑ کی مچھردانیاں کھاگئے سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا۔

30 کروڑ کی ادویات لائیو اسٹاک نے سیلاب متاثرین کو نہیں دی۔سندھ حکومت نے مرغیاں اور بکریان دینے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے تھے چونتیس کروڑ خرچ کر دیئے گئے صرف یہ بتانے میں مرغیاں اور بکریاں کیسے پالتے ہیں۔ایک بکری بھی عوام کو نہیں دی گی۔ڈیرھ ارب غریب ماؤں کے لئیے رکھے گئے تھے مچھلیاں پال کے غریب حاملہ خواتین کو دینی تھی جو یہ سندھ حکومت کے مگر مچھ کھا گئے عوام کو ایک مچھلی تک نہیں ملی۔

ڈٹی دل کے نام پر 62 کروڑ بھی ڈٹے کھاگئے تھے اسی طرح تمام پروجیکٹ میں عوام کے نام پر سندھ کے حکمرانوں نے لوٹ مچائی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے پریس کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے خلاف کام کئے ہیں، کلبھوشن کا معاملہ ہو یا پھر کوئی اور واقعہ نواز شریف نے بھارتی پروپیگنڈہ کی حمایت کی۔ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی اپوزیشن ایک پیج پر نہیں آتی جسکی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں ہیں۔نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے ہم ابھی تک گرے لسٹ میں موجود ہیں۔ دشمن کی سازش کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات