کراچی: گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ فلیٹس کو پانچ روز بعد بھی نہیں گرایا جا سکا

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) کراچی گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ اپارٹمنٹ اللہ نور کے بدقسمت چار فلیٹس کو پانچ روز بعد بھی نہیں گرایا جا سکا، مکینوں نے سرکاری مزدوروں کی ناقص حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیئے۔ناکارہ سرکاری مشینری اور ناقص حکمت عملی کے باعث صورتحال جوں کی توں ہے، گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکہ سے متاثرہ عمارت کے متاثرہ فلیٹس گرانے کا کام پانچ روز گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

اللہ نور اپارٹمنٹ کے مکینوں نے حکومتی اداروں کی نااہلی پر احتجاج کیا۔مکینوں نے ناامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو غیر پیشہ ور ٹیم کے ذریعے گرایا جارہا ہے، واقعہ کو اتنی دن گزر جانے کے باوجود حکومتی نمائندگان نہیں آئے۔لواحقین نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے خالد سلطان کے ورثا اوربچوں کی کفالت سمیت فلیٹس کی دوبارہ تعمیر کے لئے حکومت اور نجی بینک انتظامیہ سے اپیل کردی۔ناتجربہ کار مزدوروں کی حکمت عملی کے باعث متاثرہ عمارت کے دیگر فلیٹس کو بھی شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔