پیپلز پارٹی جمہوریت کے لیے دو قدم آگے بڑھ سکتی ہے، قدم پیچھے نہیں ہٹا سکتی، بلاول بھٹو
مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، ان کو کہنا چاہوں گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، نہ کبھی ہٹے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی
شہریار عباسی اتوار 25 اکتوبر 2020 17:52
(جاری ہے)
اور آئیندہ بھی ہم جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سے بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی دو قدم آگے بڑھا سکتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک کی ساری سیاسی جماعتیں نہ صرف ایک اسٹیج پر ہیں بلکہ ایک پیج پر بھی ہیں۔ باقی سب کو بھی اسی پیج پر آنا پڑے گا ورنہ سب کچھ بگڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ہمیں روکا جائے گا ہم آگے بڑھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام چاہے کراچی کے ہوں ، گوجرانوالہ کے ہوں یا کوئٹہ کے، سب ہی جمہوریت کی آزادی چاہتے ہیں۔ عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے آزادی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہم مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے ہم سب کے دل دکھے ہیں، فرانس کی بلڈنگ پر گستاخانہ خاکے آویزاں ہوئے، اس سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کی سکالر شپس کینسل کردی گئیں، یہ حکومت نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیبجائے ان سے تعلیم بھی چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل سارا ملک استعمال کرتا ہے لیکن وہاں کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے بلوچی لباس اس لیے پہننا ہےکہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ جتنی محبت مجھے پنجاب اور سندھ سے ہے، اس سے زیادہ محبت مجھے بلوچستان سے ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا تیسرا جلسہ کوئٹہ میں جاری ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،جے یوآئی ف سمیت 11جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔ تمام قائدین جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ میں موجود ہیں، اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.