ق*کراچی، تھرٹ کے بعد متعلقہ ادارے 12ربیع الاول کو سکیورٹی سخت رکھیں،مرزاعالم بیگ

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

+کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) معروف سماجی ر ہنمائ مرزا عالم بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد سندھ حکومت اور قانون نافظ کرنے والے ادارے 12 ربیع الاول کے مو قع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردی بیان میں کیا۔

مرزا عالم بیگ کا کہنا تھا کہ نیشنل کاو ٴنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے ‘ نیکٹا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مرزا عالم بیگ نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے ‘ سندھ حکومت بھی اس تھریٹ الرٹ کو سنجیدگی سے لے۔

(جاری ہے)

مرزا عالم بیگ نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول چل ر ہا ہے ‘ شہر میں جگہ جگہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں لہٰذا قانون نافظ کرنے والے اداروں کو الرٹ ر ہنے کی ضرورت ہے۔ مرزا عالم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے روز ملک بھر کی طرح سندھ سمیت کراچی میں بھی جلوس نکالے جاتے ہیں ‘ حکومت اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت سے سخت اقدامات کیے جائیں۔