ج*نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،نعیم خان

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

% لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ سٹارکاسٹ اورمیگا بجٹ پربنائی جانے والی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ فلم کہانی اورمیوزک کے اعتبارسے منفردفلم ہے جوفلمی بحران کوختم کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی،نعیم خان نے کہا کہ فلم کا میوزک اورکہانی عام ڈگرسے ہٹ کرہے،فلم میں خالص پنجابی زبان کوپروموٹ کیا گیا ہے ،فلم کی ایڈیٹنگ ،ڈبنگ مکمل ہوچکی ہے ،ٹریلربھی بنایا جاچکا ہے،انہوں نے کہا کہ جلدہی ایک افتتاحی تقریب کے موقع پر اس کوریلیزکردیا جائے گا،فلم’’عشق میراانمول‘‘کا مرکزی کردارفوک کی دنیا کے لیجنڈگلوکارواداکارصفدرماہی نے اداکیا ہے،جبکہ ہیروئن کا کردارصائم علی اورنادرہ چودھری نے اداکیا ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ،پروڈیوسرنعیم خان ،گیت مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھے ہیں،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال ،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میںصائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان ،سویراشیخ ،انیلہ آغا،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں۔