ی*اداکارہ ماہ نورنے اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘‘میںشاندار ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچا دی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

ٹ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ وپرفارمرماہ نوراسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘میں اپنی شاندارڈانسپرفارمنس سے دھوم مچا دی ، اداکارہ کو عمدہ ڈانس پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے زبردست داد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سبینہ تھیٹرفیصل آباد میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘ میں اداکارہ وپرفارمرماہ نورنے منفرد ڈانس آئٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، خصوصی آئٹم پر شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ کی شاندارڈانس پرفارمنس کے باعث سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘ ڈرامہ بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر عمران شیخ جبکہ تحریروہدایات شہبازرشید،ایم صفدرہیں۔ماہ نورنے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں پرفارم کر کے اچھا لگا ، اچھی پرفارمنس پر داد فنکار کا اصل سرمایہ ہے۔فیصل آباد کے لوگ فن اور فنکار کی قدر کرتے ہیں، اچھی پرفارمنس پر داد دینے میں فیصل آباد کے شہریوں کا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ ہر آرٹسٹ بہترین پرفارمنس کی کوشش کرتا ہے تا کہ اسے زیادہ سے زیادہ داد مل سکے۔ماہ نورنے کہا کہ فنکار کی اصل دولت روپے پیسے نہیں بلکہ شائقین کی داد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :