ژ*فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے،بائو اصغرعلی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

,لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) معروف رائٹر،پروڈیوسروبائوپروڈکشن کے روح رواں بائواصغرعلی نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی سپر ہٹ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات cانتہائی عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر کام کرنے والے افراد بڑے صلاحیت اور پروفیشنل لوگ تھے اسی وجہ سے وہ فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

بائو اصغرعلی نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اب فلمسازوں کا کام ہے کہ وہ عوام کے ذہن اور زوق کے مطابق فلمیں بنائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے اور فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں،نہ ہی ڈگری شوبزانڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہے، شوبز میں جتنے بھی نامور فنکار ،گلوکار ،موسیقار ،رائٹر اور ڈائریکٹر آئے ،ان میں سے اکثریت اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے۔

بائواصغرعلی نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ہے مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اداکاری اور فلم میکنگ کو پڑھا یا جانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :