۵وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے بھاری رقوم جاری کر دی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

Mشیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کی مالی معاونت اور لیو ان کیش منٹ کے واجبات کا حجم کروڑوں روپے میں ہو جانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے ان واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر 1889.954 ملین روپے کی رقم جاری کر دی ہے وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ یہ رقم صرف واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ماتحت بلدیاتی اداروں محکمہ تعلیم سپیشل ایجوکیشن اور محکمہ لٹریسی سمیت مختلف محکموں کے رواں مالی سال کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو فنڈز کی عدم دستیابی کی بنائ پر ان کے واجبات ادا نہیں کیے جا رہے تھے جس کے باعث نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین بلکہ فوت شدہ ملازمین کے خاندان ماہانہ مالی امداد کی رقم نہ ملنے کے باعث مالی پریشانیوں سے دو چار تھے جس کی شکایت ملنے پر وزیر اعظم نے سختی سے نوٹس لیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اس رقم میں سے 298.001 ملین روپے کی سب سے زیادہ رقم ضلع لاہور کو ملے گی جبکہ شیخوپورہ کو دس ملین روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔