ذ*شیخو پورہ،سہولت بازاروں میں ٹماٹر اور چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ غائب

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

۱شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) شیخوپورہ کے سہولت بازاروں میں ایک سروے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ وہاں پر ٹماٹر اور چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ غائب ہیں اور انہیں صرف اعلیٰ سرکاری حکام کے دورہ کے دوران نمائشی طور پر رکھا جاتا ہے افسران کی روانگی کے بعد ان اشیاء کو بھی فوری طور پر اٹھا لیا جاتا ہے جبکہ ان سہولت بازاروں میں فراہم کی جانے والی اشیاء خوردونوش کا معیار بھی غیر تسلی بخش بیان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے ان بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عام بازاروں اور مارکیٹوں میں آٹا چینی اور دیگراشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کسی رکاوٹ کے بغیر انہیں ارزاں قیمتوں پر حاصل کرسکیں، شہریوں نے بتایا کہ سہولت بازار صرف نمائشی بازار ثابت ہوئے ہیں جہاں افسران اپنے دوروں کے دوران فوٹو سیشن کروانے کے بعد اپنے دفاتر روانہ ہو جاتے ہیں عوام کو ان بازاروں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا جو اشیاء دستیاب ہیں وہ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں نہایت غیر معیاری ہیں جس کی وجہ سے ان بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور حکومت کا یہ اقدام بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :