uوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا

w زندہ دلان لاہورآج سے میٹرو ٹرین پر سفر کر سکیں گے، سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کر ماضی کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں، اورنج لائن ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولیات ملیں گی، سردار عثمان بزدار

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

د لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا، زندہ دلان لاہورآج سے میٹرو ٹرین پر سفر کر سکیں گے تقریب میں عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفری بھی شریک ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلی کے باوجود پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی، سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کر ماضی کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں، اورنج لائن ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولیات ملیں گی، پنجاب حکومت 15 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اورنج ٹرین منصوبے میں 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔

اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔لاہور میں منصوبہ ایک لیکن جشن دو منائے گئے اورنج لائن ٹرین کے 2 افتتاح ہوئے۔ ایک افتتاح پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا اور دوسرا مسلم لیگ ( ن) نے کیا۔ اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز نے شرکت کی۔