]پشاور، موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

ر*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرمحمد نیاز،کے ہدایت پرموبائل ہسپتال پروگرام منیجر ڈاکٹر وصال محمود فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ علاقہ ضلع مہمند پنڈیالی میں لگایاگیا۔ کیمپ میں ضلع پشاور کے ماہر سرجن ڈاکٹر ،ڈینٹل سپیشلسٹ ڈاکٹر میل وفیمیل ڈاکٹر وںنے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ کیمپ میں مختلف امراض کی OPDکے ساتھ ساتھ ، ڈینٹل، وغیرہ ماہر ڈاکٹر وںکی نگرانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں پشاور کے ماہر میل ،فی میل ڈاکٹروں نے بھی عوام کی خدمت میں بھر پور حصہ لیا۔ جس میں ہر ممکن کوشش کی گئی کہ لوگوں اور غریب عوام کو معائنے کے ساتھ ساتھ دوائیاں ،اور بھی دی گئی مریضوں کو مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔ یہ کیمپ ایک دن جاری رہا۔ ٹوٹل 1813مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔میل 418مریض ، فی میل مریض 683اور 712مریض بچوں نے کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں بچے، بوڑھے ، مرد اورعورتیں شامل تھیں ڈینٹل 88 اورلیب 75ٹیسٹ کئے گئے۔ڈاکٹر محمد نیازنے کہا کہ اس طرح کے کیمپ آئندہ بھی ہونی چاہئے علاقے کے لوگوں نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد نیازاور برگیڈئیر امتیاز اور ڈی جی ہیلتھ پروگرام منیجر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :