s اوکاڑہ کینٹ ،سکول ٹیچرکا سوئم جماعت کے طالب علم پر تشدد

aطالب علی کے چاچا نے کاروائی کے لیے درخواست دے دی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

9 اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) سکول ٹیچرکا سوئم جماعت کے طالب علم پر تشدد ،ٹیچر کی شکایت کرنے پر نسپل کا ساتھیوں کے ہمراہ طالب علم کے گھر آ کر دھمکیاں ، طالب علی کے چاچا نے کاروائی کے لیے درخواست دے دی ،ڈی سی اوکاڑہ اور ڈی پی او سے کاروائی کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی قائم پورہ کے رہائشی عامر علی ولد غلام مصطفی نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھتیجے حسیب جو نیو المجید بیسٹ سٹی سکول قائم پورہ اوکاڑہ میں سوئم جماعت کا طالب علم ہے جس کو اس کی ٹیچر (ح)نے تشدد کر کے زخمی کردیا جس کی شکایت لے کر میں جب پرنسپل شفیق الرحمن کے پاس گیا تو وہ طیش میں آگیا اور گالیاں دینے لگا ۔

جس پر میں نے شفیق الرحمن اور سکول ٹیچر کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دے دی جس پر شفیق الرحمن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر آگیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ عامر علی نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی اور ڈی پی او فیصل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل نیو المجید بیسٹ سٹی سکول شفیق الرحمن اور ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :