Live Updates

حیدرآباد،پی ٹی آئی حکومت بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئی تھی اب پولیو زدہ ہوگئی ہے،عبدالجبار خان

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:00

پ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جو کہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئی تھی اب پولیو زدہ ہوگئی ہے اور اس نے عوام کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر پاکستان میں بھوک اور بدحالی کے ہاتھوں لوگوں کی صورتحال اتھوپیا جیسی ہوجائیگی۔

وہ اپنے حلقے میں پارٹی ورکرز اور حلقے کے عوام سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب جلسوں نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ عوام موجودہ حکومت کیخلاف ہے اور اسے فوری رخصت کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے اخلاقی طورپر عمران خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس حکومت نے عوام کو جتنے سبز باغ دکھائے تھے وہ سب ریت کے ڈھیر ثابت ہوئے ، عوام بھوک، بدحالی، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر انتہائی ابتر زندگی گزار رہے ہیں ، صنعتکار ، تاجر موجودہ حالات سے دلبرداشتہ ہوگئے ہیں ، کسی طرح کا کوئی ریلیف نہیں کیونکہ حکومت انتقامی کارروائی اور سیاسی انتقام کے علاوہ اس ملک میں کوئی اور کام نہیں کررہی ، اگر عوام کو فوری طورپر ریلیف نہ ملا تو عوام سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے اور پورا ملک افراتفری اور بدامنی کی لپیٹ میں آجائے گا اس لئے فوری طورپر ملک میں نئے انتخابات کرواکر اقتدار جمہوری قوتوں کے حوالے کیا جائی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات