نومبر کو کراچی میں دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے دادو میں شاہ لطیف ایمپلائز یونین کا ورکرز اجلاس

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) شاہ لطیف ایمپلائز یونین دادو کی جانب سے 17 نومبر کو کراچی میں مطالبات کے حق میں دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس کی میزبانی جوہی میونسپل کمیٹی نے کی جبکہ میونسپل کمیٹی دادو، میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، سیتا، رادھن، بھان سعید آباد کے یونین عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت شاہ لطیف ایمپلائز یونین کے صدر و آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو نے کی جبکہ یونین کے جنرل سیکریٹری و فیڈریشن کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی، غلام عباس سہاگ، خمیسو خان جمالی، نیاز ببر اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صوبائی ملازمین کے مساوی بلدیاتی ملازمین کو مراعات دلوانا، تنخواہوں، پنشن کی آن لائن ٹریژری کے ذریعے ادائیگی کروانا ہے۔

اس مقصد کے حصول کیلئے 17 نومبر کو کراچی میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف ایمپلائز یونین سندھ کے تمام یونٹس دھرنے کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ اور جدوجہد جاری رہے گی۔