ْبھارت میں پھنسے ہوئے ٹنڈوالہ یار سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہب کے افراد 7ماہ کے بعد وطن پہنچ گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:10

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) بھارت میں پھنسے ہوئے ٹنڈوالہ یار سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہب کے افراد 7ماہ کے بعد وطن پہنچ گئے۔ٹنڈوالہ یار پہنچنیں پر ضعلی انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال ایڈیشنل کمشنر ون ٹنڈوالہ یار عبداحفیظ لغاری نے پھولوں کے ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے خواجہ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے کچھی برادری کے 5 خواتین سیمت 24 افراد گزشتہ سات ماہ قبل یاترا کے لئیے بھارت گئے تھے کورونا کی وبا کے بعد یاتری وہاں پھنس گئیے اور انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پاکستان کی سفارتی کاوش کے بعد بھارت میں پھنسے گئیے افراد کو پاکستان لایا گیا بعدازاں یاتریوں کے ٹنڈوالہ یار آمد کے موقع پر ضعلی انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبداحفیظ لغاری،اے سی سونو خان چانڈیو،ماما رتن لال ودیگر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت برادری کو مکمل آزادی ہے جبکہ بھارت اپنے ملک میں اقلیت پر ظلم وستم کررہا ہے۔

مودی امن کا دشمن ہے اور یہ امن کے لئیے خطرہ بن چکا ہے۔پاکستان کی اعلی سفارت کاری کی وجہ سے ہمارے اقلیتی بہن بھائی باحفاظت اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔