yٹنڈوآدم ، صحافی محمد زیشان راہی کا بیٹا خالق حقیقی سے جاملا

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:20

jٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ٹنڈوآدم شہرکے صحافی محمد زیشان راہی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا جس کی تدفین گزشتہ شب جوہر آباد قبرستان میں کی گئی تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت ذیشان راہی کے بیٹے کے انتقال پر ان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری، ملک کے نامور صحافی اقرار الحسن، ممتاز سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین میاں محمد ناظم، عمران غوری، ملک گلزار حسین ، مرزا اشفاق بیگ ،سابق یوسی نائب ناظم مشتاق احمد عادل، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبدالستار انصاری، حاجی رشید احمد،نیشنل پریس کلب کے صدر راشد چوہان،سٹی پریس کلب کے صدر حاجی یاسین بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد مبارک شیخ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد ڈی، ساجد علی قریشی،میڈیا کلب ٹنڈوآدم کے صدر علی تھیم، فیروز عباسی، مظہر چانڈیو، منور علی قریشی،عوامی پریس کلب کے عہدیدار رانا دلشاد علی، صابر عباسی،صحافی رضوان غوری، اسحاق شیخ ،جرنلسٹ اینڈ ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے نائب صدر ماسٹر یونس قریشی،(G.P.S)محمد صالح کوری کے ہیڈ ماسٹر منظور احمد بگھیو، استاد نصیر احمد تھیم،پی ٹی آئی رہنما حاجی رفیق غوری، شوشل ورکر ندیم راجپوت، پ ٹ الف کے رہنما مظفر علی بہلم، او ایس بلدیہ سعادت نور خان، چیف سی ایس آئی عبدالحمید بلوچ نے صحافی ذیشان راہی کے بیٹے کے انتقال پر انکے گھر جاکر اور ٹیلی فون پر تعزیت کی اور اللّٰہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی

متعلقہ عنوان :