ایمریٹس نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 35 سال مکمل کرلئے
سال 1985میں اپنے قیام سے اب تک ایمریٹس کے ساتھ پاکستان سے 2کروڑ 80لاکھ مسافر سفر کرچکے ہیں
اتوار 25 اکتوبر 2020 20:24
آج ایمریٹس پاکستان میں صارفین کو منزل مقصود پر پہنچانے کے لئے ہفتہ وار 53 پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد ایمریٹس پاکستان اور دبئی کے درمیان 1 لاکھ 16 ہزار 500 سے زائد راوٴنڈ ٹرپ پروازیں آپریٹ کرچکا ہے اور 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مسافر دبئی سے پاکستان کے درمیان آمد و رفت اور اس سے آگے مقامات پر سفر کے لئے مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچا چکا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے کراچی آپریشنز کے بعد ایمریٹس نے سال 1998 میں پشاور سے پروازوں کا آغاز کیا۔ سال 1999 میں اسلام آباد اور لاہور سے پروازوں کی شروعات ہوئی اور ملک میں اعلیٰ معیار کے سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اپنی موجودگی بڑھانے کے ساتھ سال 2013 میں سیالکوٹ سے بھی پروازوں کا آغاز کیا۔ ایئرلائن پاکستان میں مسافروں کو سفری خدمات کی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور کاروباری و تفریحی کاموں کے لئے مسافروں کو دنیا بھر میں پہنچانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ ایمریٹس اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ میں پروازیں آپریٹ کرنے کے لئے کشادہ جسامت کے حامل بوئنگ 777-300 ای آر جہاز استعمال کررہا ہے اور مسافروں کو براستہ دبئی دنیا کے 95 سے زائد مقامات پر سفر کے لئے جوڑ رہا ہے ۔
ایئرلائن کا فریٹ ڈیویژن ایمریٹس اسکائی کارگو بھی معاشی سرگرمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملک کے مقامی برآمد کنندگان اور کاروباری افراد کو 120 سے زائد کارگو مقامات سے جوڑنے کے لئے مدد فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں ایمریٹس اسکائی کارگو 7 لاکھ 50 ہزار ٹن سے زائد کارگو کی پاکستان سے آمد و رفت میں مدد فراہم کرچکا ہے جن میں بڑی حد تک مچھلی ، گوشت اور سبزیوں کی برآمد اور فارماسیوٹیکلز اور طبی سامان کی درآمد شامل ہیں ۔
ایمریٹس اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز میں آج ساڑھے 5لاکھ سے زائد پاکستانی شہری رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے نتیجے میں وہ ایئرلائن کی جانب سے پروازوں، ہوٹلوں میں قیام کے ساتھ ریٹیل اور لائف اسٹائل سے متعلق سہولیات حاصل کرتے ہیں۔
ایمریٹس دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائنوں کی فہرست میں شامل ہے جس کا عالمی سطح پر نیٹ ورک چھ براعظموں پر محیط ہے۔ پاکستانی صارفین ایمریٹس پر زیادہ حفاظت اور بہتر سہولیات کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں ،کیونکہ ایئرلائن نے گراوٴنڈ پر اور فضا میں اپنے ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سفر کے ہر مرحلے میں جامع اقدامات کا نفاذ کیا ہے۔ اپنے آغاز سے اب تک ایئرلائن اپنی بہترین مہارت، جدید خدمات اور صف اول کی انڈسٹری مصنوعات پر 500 سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکی ہے اور یہی خصوصیات اسے دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن بناتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.