سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے کسی مخصوص جماعت کا نہیں، وزیر اطلاعات

پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی باریاںلینے کا سینیٹر الحق کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے ، خیر مقدم کرتے ہیں ، شبلی فراز

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے کسی مخصوص جماعت کا نہیںاپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے کسی مخصوص جماعت کا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امیر جماعت ِاسلامی کابیان کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی باریاں لینے کی جدوجہد میں مصروفِ ہیں،ہمارے موقف کی تائید ہے،ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کاڈرامہ مریم نواز کاخاندانی قبضہ قائم کرنے کیلئے رچایاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی صدر کے جیل جانے کے بعد نائب صدر پوری پارٹی کی ملکہ بن چکی ہیں۔