مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضے کو 73 برس بیت گئے

کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یوم سیاہ منائے گی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضے کو 73 برس بیت گئے،کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یوم سیاہ منائے گی۔ ترجمان سعد بن ایوب کے مطابق ملک کے چھوٹے بڑے ہوائی اڈوں پر بینرز ہورڈنگز کی نمائش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام لاؤنجز میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے دستاویزی فلمیں دکھائی اور گیت بجائے جائیں گی73 برس قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں جس کے بعد سے بھارت نے آج تک کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جابرانہ قبضہ قائم کر رکھا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہر سال کشمیری،اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ پورے کرنے کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی جانب سے قبضے کے 73 برس پورے ہونے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے