-روالپنڈی، ٹرانسپورٹ انڈسٹری حکومت کو ما ہا نہ اربوں روپے کا ریونیو مختلف ٹیکس کی مدا ت میں دے رہی ہے مگر سہو لیات نہ ہو نے کے برابر ہیں، دلاور گر دیزی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:45

[ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری دلاور گر دیزی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری حکومت کو ما ہا نہ اربوں روپے کا ریونیو مختلف ٹیکس کی مدا ت میں دے رہی ہے مگر سہو لیات نہ ہو نے کے برابر ہیں اور اور ہر وقت ان کو ڈرا دھمکا کر رکھا جا تا ہے اس خوف کی فضا کو ختم کیا جا ئے ان خیلات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ را ولپنڈی کے عملہ کی دہشت اور خوف سے ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہو ئے اڈا بند کرا نے کے لئے عملہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھا رٹی راولپنڈی کے عملہ نے ایک غریب ڈرائیور کو زد و کوب کیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس حوا لے سے بات کرنے کی کوشش کی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے الٹا ہمیں ہی دھمکانا شروع کر دیا اور گا لی گلوچ پر اتر آیا اور کہا کہ جا ئو جو مرضی کر لو کوئی میرا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اڈا مالکان کے ساتھ تو بات نہیں کرتے اور ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کو دھمکاتے ہیں اور ریٹ بڑھا نے کے لئے ساری کا روائی کرتے ہیں انہوں نے صدرمملکت عارف علوی ، وزیر اعظم پا کستان عمران خان ، چیف جسٹس سپریم کو رٹ آف پاکستان ، وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز شاہ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارسے مطا لبہ کیا ہے کہاس صورت حال کا نوٹس لیں او ر مناسب کا روئی کریں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس خون نا حق کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کی راہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے بتا یا ہے کہ جڑواں شہروں کے ٹرانسپوٹرزکا اس حوالے سے اجلاس منگل کے روز طلب کر لیاگیا ہی