ؔکوئٹہ،اپوزیشن کے جلسوں ،حکومتی اعلانات ودعوئوں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملنے ولا،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:00

-کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ اپوزیشن کے جلسوں ،حکومتی اعلانات ودعوئوں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملنے ولا۔ یہی لوگ جب حکومت میں تھے تو غریب عوام کو بھلا چکے تھے اور حکومت میں ہوتے ہوئے مسائل کے انبار لگادیے مہنگائی ،بے روزگاری ،بدعنوانی سابقہ وموجودہ نااہل حکومتوں کے تحفے ہیں ذاتی مفادات کیلئے قوم کو استعمال وتباہ کر رہے ہیں جماعت اسلامی ہی حقیقی متبادل ،بہترین اپوزیشن اورعوام کے حق میں جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی مہنگائی ،بدعنوانی کے خلاف میدان میں جبکہ فرینڈلی اپوزیشن بدعنوانی واپنے بدعنوان لیڈرز بچائو مہم چلارہی ہے انہوں نے کہاکہ کاش حکومت واپوزیشن کے ایجنڈے میں عوام کے سلگتے دیرینہ مسائل ہوتے یاان کا حل موجود ہوتا یہ لوگ بار ی لینے ، کرپشن ،پارٹی لیڈرزکو بچانے کی مہم چلارہے ہیں ملک جب ان کے حوالے تھا تو کونسی خدمت کی حکومت واپوزیشن نے ایک دوسرے سے بڑھ کر ملک وعوام کا تباہ کیا معیشت کا بیڑھ انہی اپوزیشن وحکومت نے غرق کر دیا تھا سودی معیشت ،بدعنوانی سابقہ وموجودہ حکومتوں کے تحفے ہیں کسی حکومت نے لٹیروں کو کوئی سزادی نہ ان سے دولت برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی بہترین متبادل اور عوامی مسائل کو جاننے اور حل کرنے والی حقیقی عوامی دینی سیاسی پارٹی ہے پارٹیوں کو ذاتی وخاندانی پراپرٹی والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے ۔بلوچستان کو تباہ کرنے والے جلسوں میں ایک ہوگیے انہوں نے اپنے دورحکومت میں بلوچستان کوکونسی ترقی دی بدعنوانی بدامنی،بے روزگاری پھیلانے والے آج دوبارہ عوام کو سبزباغ دکھاکر آنکھوں میں دول جھونکنا چاہتے ہیں ۔

عمران خان کے چاروں طرف مافیازاور چوربیٹھے ہوئے ہیں جب تک عمران خان سابقہ لٹیروں سے جان نہیں چھڑائیں گے لٹیروں کوقرارواقعی سزادیکر ان سے قومی دولت برآمد نہیں کریگا الیکشن کے دنوں میں عوام سے کیے گیے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کریں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں مدینہ کی اسلامی ریاست بنانے کے دعوے پرحقیقی طور پر دیانت داری سے عمل درآمد کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ہی ملک کو مدینہ کا حقیقی اسلامی ریاست بنائیگی قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں