فیصل آباد میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:40

فیصل آباد میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، 15 افراد کے خلاف ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) فیصل آباد میں 2 بہنوں کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ۔متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے بتایاکہ دونوں بیٹیوں کو بالائی منزل پر مقیم میاں بیوی نے 11 ستمبر کو اغواء کروایا، ملزمان نے دونوں بیٹیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائیں۔

(جاری ہے)

لڑکیوں کی والدہ نے الزام لگایا کہ 3 ملزمان نے بڑی بیٹی سے ڈگلس پورہ کے ایک مکان میں زیادتی کی، 2 ملزمان نے چھوٹی بیٹی کو گوجرانوالہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔والدہ نے الزام لگایا کہ ملزمان نے پانچ سے 6 روز تک دونوں بیٹیوں کو حبس بے جا میں رکھا، ملزمان نے ایک بیٹی کو پانچ روز بعد گوجرانوالہ میں چھوڑا، جبکہ دوسری بیٹی چھ روز بعد فیصل آباد سے ملی۔پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے چند روز قبل درخواست موصول ہوئی، متاثرہ بہنوں کا میڈیکل کروالیا گیا، فارنزک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :