کوئٹہ ،موٹرسائیکل بم دھماکے میں 3افراد شہید،ایک زخمی

دھماکے سے متعددگاڑیوںاوردکانوں کو نقصان پہنچا

اتوار 25 اکتوبر 2020 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) کوئٹہ میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں 3افراد شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیادھماکے سے متعددگاڑیوںاوردکانوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوا ر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرکے موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی کر رکھی تھی بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3افراد شاہ نواز ولد امیر بخش،خیر اللہ ولد جمال خان،حاجی آزاد خان ولد مہراب خان جاں بحق جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ زخمی ہوگیانعشوں اورزخمی کو فوری طور پرسول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دھماکے کے بعدقریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔